بھارت نے پیسے کی طاقت سے ورلڈ کرکٹ کو تباہ کر دیا، سابق ریفری کرس براڈ نے بھانڈا پھوڑ دیا

Published On 28 October,2025 03:46 am

لندن: (دنیا نیوز) بھارت نے پیسے کی طاقت سے ورلڈ کرکٹ کو تباہ کردیا، بھارتی ٹیم کو ہر معاملے میں خصوصی رعایت دی جاتی ہے، سابق آئی سی سی میچ ریفری کرس براڈ نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں سابق آئی سی سی میچ ریفری کرس براڈ نے کہا کہ ایک میچ میں بھارتی ٹیم اوور ریٹ میں 4 اوور پیچھے تھی، جرمانہ یقینی بنتا تھا، فون آیا اور کہا گیا کوئی حل نکالو کیونکہ یہ بھارت ہے۔

کرس براڈ نے مزید کہا کہ کال موصول ہونے پر ٹائم کیلکولیشن سے رعایت نکالی، اگلے میچ میں بھی یہی ہوا تو کہا گیا سارو گنگولی کو سزا دو، کھیل میں کافی سیاست شامل ہے، مطمئن ہوں اب کسی آئی سی سی میچ آفیشلز پینل کا حصہ نہیں۔