غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز کی غزہ جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری رہیں۔
غزہ کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوج نے فائرنگ اور گولہ باری کی، خان یونس کے قریب اسرائیلی ڈرون حملے میں 2 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج کی جانب سے چھوڑے گئے دھماکا خیز مواد سے اب تک 53 فلسطینی شہید ہو چکے۔
مقبوضہ مغربی کنارے سے صیہونی فوج نے 40 فلسطینی گرفتار کر لیے، مغربی کنارے میں دو فلسطینی گھروں کو مسمار کر دیا، بیت اللحم کے گاؤں میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے متعدد فلسطینی طلبا زخمی ہوگئے۔
اقوام متحدہ اور عالمی تنظیموں نے اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ کر دیا۔



