لاہور: (ویب ڈیسک) سٹار پاکستانی بیٹر بابر اعظم نے بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 50 رنز کی اننگز کا ریکارڈ توڑ دیا، بابر اعظم نے یہ کارنامہ لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سر انجام دیا۔
بابر اعظم نے 36 گیندوں پر 51 رنز سکور کرکے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنی 40ویں نصف سنچری مکمل کی، اس سے قبل انہوں نے 39ویں نصف سنچری کے ساتھ ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔



