سہ ملکی سیریز: پاکستان اور سری لنکا آج آخری گروپ میچ میں مدمقابل

Published On 27 November,2025 12:45 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج سہ ملکی سیریز کا آخری گروپ میچ کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام 6 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا، قومی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے جبکہ مہمان ٹیم کی کمان داسن شانکا کے ہاتھوں میں ہو گی۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم اب تک سیریز کے تمام میچز میں ناقابل شکست رہی ہے اور سہ ملکی سیریز کے فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کر چکی ہے، اگر آج سری لنکا کی ٹیم پاکستان سے میچ جیت جاتی ہے تو وہ فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گی ورنہ زمبابوے کی ٹیم فائنل کھیلے گی۔

دوسری جانب قومی ٹی 20 سکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا جہاں کوچز کے زیر نگرانی کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی، نیٹ پریکٹس سے قبل کھلاڑیوں نے فزیکل ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔