کرائسٹ چرچ: (دنیا نیوز) کھیل کے تیسرے روز کے اختتام پر کیوی ٹیم نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 417 رنز بنا کر 481 رنز کی برتری حاصل کر لی۔
راچن رویندرا 176 اور ٹام لیتھم 145 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، دونوں نے تیسری وکٹ کیلئے 279 رنز کی شراکت قائم کی، ڈیون کونوے 37 اور کین ولیمسن 9 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
ول ینگ 21 اور مائیکل بریسویل 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 231 رنز بنائے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 167 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔



