فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد اور سرگودھا میں معصوم اور غریب شہریوں کو بیرون ملک بھیج کر روشن مستقبل کے خواب دکھا کر فراڈ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ، 13 انسانی سمگلرز گرفتار کر لئے گئے۔
ایف آئی اے نے دونوں فیصل آباد اور سرگودھا سے دبئی، سعودیہ، انگلینڈ، آسٹریلیا اور کینیڈا بھیجنے کا جھانسہ دے کر فراڈ کرنے والے 13 انسانی اسمگلر گرفتار کرلئے، گرفتار ملزمان نے شہریوں کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ کیا اور سالوں سے شہریوں سے پیسے بھٹور رکھے تھے۔ ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کروائی کا آغاز کردیا۔