کراچی: (روزنامہ دنیا) کسٹم حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنے والے مسافر سے 21 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون برآمد کر لیے۔ مسافر کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
پاکستان کسٹم پریوینٹیو کے حکام نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی سے بذریعہ امارات ایئر لائن کی فلائٹ نمبر EK-606 سے کراچی آنے والے محمد نعمان نامی پاکستانی مسافر سے 21لاکھ روپے مالیت کے 179 موبائل فون برآمد کر کے اُسے گرفتار کر لیا۔ ملزم کا مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔