رحیم یارخان:(دنیا نیوز) گھریلو جھگڑے کا اندوہناک انجام، رحیم یار خان میں شوہر نے بیوی اور 2 بیٹیوں پر تیزاب پھینک دیا، خواتین کا جسم 25 سے 50 فیصد تک جھلس گیا ہے۔
باپ اپنے ہی جگر گوشوں کا دشمن نکلا، 2 بیٹیوں اور بیوی پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا، تیزاب گردی کا یہ واقعہ رحیم یار خان میں پیش آیا جس کی وجہ گھریلو جھگڑا بتایا گیا ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق خواتین کے جسم کا 25 سے 50 فیصد حصہ جھلس گیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔