سرگودھا: (دنیا نیوز) سرگودھا کے نواحی علاقے چک 93 جنوبی میں جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 7 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
سرگودھا کے نواحی علاقے 93 جنوبی کے عبدالرحمن اور افتخار احمد کے درمیان جائیداد کا جھگڑا چل رہا تھا۔ گزشتہ روز افتخار احمد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ان کے گھر دھاوا بولتے ہوئے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں عبدالرحمن عابد، ثاقب، حبیب، افتخار، نعمان اور قیصر شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں پر ایک زخمی کی حالت خطرے میں بتائی گئی ہے۔ تھانہ کڑانہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔