پسند کی شادی کا بھیانک انجام، دلہن عید کے روز شوہر کے ہاتھوں قتل

Last Updated On 17 June,2018 07:15 pm

دنیا پور: (دنیا نیوز) دنیا پور کے نواحی علاقے کی رہائشی 28 سالہ بشریٰ بی بی ملتان زکریا یونیورسٹی میں ایم فل کی طالبہ تھی، مقتولہ آٹھ ماہ قبل ہی پسند کی شادی ہوئی تھی۔

خبریں ہیں کہ مقتولہ کی آٹھ ماہ قبل 122 ڈبلیو بی کے رہائشی نعمان سے کورٹ میرج کی تھی۔ ملزم نعمان اسے بلیک میل کر کے رقم اور مختلف سامان کا مطالبہ بھی کرتا رہا۔ بشریٰ بی بی بلیک میلنگ میں آ کر اپنی بہنوں کے جہیز کا سامان اور سونا چرا کر بھی اپنے خاوند کو دیا لیکن اس کے باوجود خاوند نعمان اور سسر شیر افگن تشدد کرتے رہے۔

مقتولہ نے فون کر کے اپنی والدہ کو بتایا کہ میری جان کو خطرہ ہے جس کا سسر اور خاوند نے برا منایا اور نعمان نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

اطلاع پر پولیس پہنچ گئی اور پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ مقتولہ کے والد کی رپورٹ پر تھانہ ٹبہ سلطان پور نے مقدمہ نمبر 260/18 بجرم 302، 34 ت پ درج کیا ہے۔