فیصل آباد :سلنڈر پھٹنے سے جھلسنے والی لڑکی دم توڑ گئی

Last Updated On 21 June,2018 07:25 pm

فیصل آباد (دنیا نیوز ) فیصل آباد میں گزشتہ روز گھر میں سلنڈر پھٹنے سے جھلسنے والی لڑکی الائیڈ ہسپتال میں دم توڑ گئی، کومل کا 90 فیصد جسم آگ لگنے سے جھلس گیا تھا۔

فیصل آباد کے علاقے منصورہ آباد میں گزشتہ روز سلنڈر پھٹنے سے گھر میں آگ لگ گئی، آگ کی زد میں آکر 20 سالہ کومل بری طرح جھلس گئی جس کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال برن یونٹ منتقل کیا گیا۔

کومل کا 90 فیصد جسم آگ سے جھلس چکا تھا اور وہ رات گئے دم توڑ گئی۔