اوچ شریف :ٹریفک حادثے میں تین دوست جاں بحق

Last Updated On 18 June,2018 12:58 pm

اوچ شریف (دنیا نیوز ) اوچ شریف میں کھانا کھا کر گھر لوٹنے والے تین دوست ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔

احمد پور روڈ پر عید کے دوسرے دن چاروں دوست کھانا کھانے ہوٹل گئے، واپسی پر ان کی جیپ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی، جاں بحق ہونے والوں میں سعید الرحمان، فیصل کورائی اور احتشام سولنگی شامل ہیں۔

ایک نوجوان شدید زخمی ہوا جسے بہاولپور ریفر کر دیا گیا ہے۔ حادثہ کی خبر ملتے ہی شہر سوگ میں ڈوب گیا۔