گجرات :بااثر افراد کا نوجوان پر تشدد ، بازو ، ٹانگیں توڑ دیں

Last Updated On 18 June,2018 12:14 pm

گجرات(دنیا نیوز ) گجرات میں با اثر افراد نے غریب خاندان پر ظلم کی انتہا کر دی، نوجوان پر بہیمانہ تشدد کر کے بازو اور ٹانگیں توڑ ڈالیں، علی رضا کی اکیس جون کو شادی تھی۔

گاؤں تارا گڑھ میں بااثر افراد نے محنت کش علی رضا کو راستے میں روکا اور اسے ڈنڈوں سوٹوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے جس سے علی رضا کا ایک بازو اور دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔

علی رضا والدین کا اکلوتا بیٹا ہے جس کی شادی کی تیاریاں کی جا رہی تھیں اور اکیس جون کو اس کی شادی ہونا تھی۔ وہ گیارہ جون کو اپنی شادی کے لئے سعودی عرب سے گھر آیا تھا۔ علی رضا کی والدہ وزیر بیگم نے الزام لگایا ہے کہ پولیس ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے اور الٹا ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔