کراچی پولیس نے بینک ڈکیتیوں میں ملوث گروہ سربراہ سمیت گرفتار کر لیا

Last Updated On 23 June,2018 10:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بینک ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کے سرغنہ سمیت 4 کارندے قانون کی گرفت میں آگئے۔ سندھ پولیس کے سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے خیبرپختونخوا جا کر کارروائی کی، ملزمان نے کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں متعدد افراد کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی بڑی کارروائی، کئی سالوں سے بینکوں میں بڑی بڑی ڈکیتیاں اور قتل کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔ ایس آئی یو نے چارسدہ میں چھاپہ مارا اور بینک ڈکیتیوں میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے سرغنہ سمیت چار ملزمان کو پکڑ لیا۔ ملزمان ایک فلائٹ سے بینک لوٹنے کیلئے کراچی آتے واردات کے بعد دوسری پرواز پکڑ کر آسانی سے فرار ہوجاتے تھے۔

ایس ایس پی ایس آئی یو پیر فرید جان سرہندی کے مطابق گروہ میں 28 کارندے شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان رواں اور گزشتہ سال گلشن اقبال، کلری، شارع فیصل اور فیروز آباد میں ہونے والی 4 بینک ڈکیتیوں میں ملوث تھے۔