فیصل آباد: (دنیا نیوز) ایف آئی اے فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے تہرے قتل کے اشتہاری ملزم کو میانوالی سے گرفتار کر لیا، ملزم غیر قانونی راستے سے بیرون ملک فرار ہونا چاہتا تھا۔
ایف آئی اے فیصل آباد نے میانوالی میں کارروائی کرتے ہوئے تہرے قتل کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم احسان اللہ مختلف واردات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
ملزم کوئٹہ پہنچ کر بارڈرکے راستے ایران فرار ہونا چاہتا تھا، ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم سے پوچھ گوچھ جاری ہے۔