فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں ایف آئی اے سائبر کرائم یونٹ نے تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ میں کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج چلانے والے ملزم کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے قیمتی آلات برآمد کر لئے۔
تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ غوثیہ کالونی میں ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم فیصل کو حراست میں لے لیا۔ ایف ائی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے تین غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج بنا رکھی تھیں۔ ملزم گیٹ وے ایکسچنج کے ذریعے پی ٹی سی ایل کو بائی پاس کرتے ہوئے حکومت کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا رہا تھا۔
حکام نے ملزم کے قبضہ سے ڈیجیٹل میڈیا اور ہزاروں موبائل فون سمیں برآمد کر کے اسکے خلاف مقدمہ کا اندراج کرتے ہوئے کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔