راولپنڈی: (دنیا نیوز) مختلف کارروائیوں کے دوران قبضے میں لی گئی 403 کلو سے زائد منشیات کو جلا دیا گیا۔
منشیات تلف کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی اے این ایف میجر جنرل مسرت نواز نے کہا کہ افغانستان سے منشیات کی ترسیل پر کافی حد تک قابو پالیا ہے، افغانستان میں 3 لاکھ ایکٹر پر پوست کی کاشت کی گئی ہے، تعلیمی اداروں میں کارروائی کے لیے پولیس کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ پی آئی اے سے منشیات برآمدگی پر ماسٹر مائنڈ آصف سمیت 14 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ڈاکٹر ماریہ سلطان کی رپورٹ مسترد کرتے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر ڈی جی اے این ایف مسرت نواز ملک، سیکریڑی عارف نواز اور قومی ہیرو شہباز سینئر نے 403.882کلو گرام منشیات کو نذر آتش کیا۔