کوئٹہ: (دنیا نیوز) بچوں کی لڑائی سے شروع ہونے والے جھگڑے میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سریاب کے علاقے غوث آباد میں پیش آیا جب بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے۔ فائرنگ کے تبادلے میں باپ اور دو بیٹے جاں بحق جبکہ ایک بیٹا زخمی ہوا۔
واقعہ کے بعد جاں بحق اور زخمی شخص کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق افراد میں عرض محمد اور اسکے بیٹے ظفر اللہ اور لقمان شامل ہیں جبکہ ایک بیٹے محمد صادق کو سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔