لاہور: (روزنامہ دنیا ) رائے ونڈ سٹی کے علاقہ سے 24 سالہ نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ۔
بتایا گیا ہے کہ لاش کی شناخت مغیث کے نام سے ہوئی، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ،نوجوان نے خود کشی کی یا اسکو قتل کیا گیا ، تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔