لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی بکر منڈی سے بیمار جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ 4 ہزار تین سو کلو گرام ناقص گوشت پکڑا گیا۔
پنجاب فوڈ اتھارتی کی ٹیموں نے لاہور کی بکر منڈی میں چلنے والے غیرقانونی مذبح خانوں پر مارا چھاپہ، اِس دوران ہاتھ لگا 43سو کلوگرامناقص اور مضرصحت گوشت جبکہ جانوروں کی 8ہزار کلو گرام باقیات بھی برآمد کر لی گئیں۔
اتھارٹی نے مضرصحت گوشت کو تلف کر دیا جبکہ تین افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔ پکڑے جانے والے سلاٹر ہاوسز پہلے بھی سیل کیے گئے تھے جنہیں غیرقانونی طور پر کھول کر یہاں دے دوبارہ کام کیا جارہا ہے تھا۔ جبکہ گوشت پر جعلی مہریں لگائیں جاتی تھیں۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہری کہیں بھی مضرصحت گوشت فروخت ہوتا دیکھیں تو فورا اطلاع کریں۔