کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس کے باعث دم گھنٹے سے 3 بچیوں سمیت 7 افراد بیہوش ہو گئے۔
سول ہسپتال ذرائع کےمطابق میکانگی روڈ پر محمد وسیم اوراسکی بیوی، نواں کلی میں خاتون تمامہ بی بی اور انکی 3 بچیاں تاج بی بی، آسیہ اور علیمہ بی بی، کرانی روڈ پر اللہ نور نامی شخص گیس چولہا جلتا چھوڑ کر سو گئے جس کی وجہ سے کمروں میں آکسیجن کم ہونے کے باعث دم گھٹنے سے بیہوش ہو گئے۔
فوری طبی امداد کے لئے متاثرہ افراد کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں صحت یابی کے بعد فارغ کر دیا گیا۔