کراچی: 4 ڈاکووں کا گھر پر دھاوا، شور مچانے پر 3 فرار، ایک پکڑا گیا

Last Updated On 20 May,2019 08:36 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے جوہر آباد میں 4 ڈاکووں نے گھر میں اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے کی کوشش کی۔ گھر میں موجود لوگوں کے شور مچانے پر تین ڈکیت فرار جبکہ 1 ملزم عوام کے ہتھے چڑھ گیا۔ مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔

کراچی کے علاقے جوہر آباد میں 4 ڈکیتوں نے گھر میں اسلحہ کے زور پر لوٹنے کی کوشش کی۔ شور مچانے پر تین ڈاکو فرار جبکہ 1عوام کے ہتھے چڑھ گیا۔ عوام نے ڈکیت پر شدید تشدد کرتے ہوئے جان سے مارنے کی کوشش کی۔ پولیس کو جیسے ہی اطلاع ملی تو موقع پر پہنچی اور زخمی ڈکیت کو مشتعل ہجوم سے چھڑانے کے لئے ہوائی فائرنگ کی جس سے علاقے مِیں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی جبکہ پولیس نے زخمی ڈکیت کو مشتعل ہجوم سے چھڑایا اور تھانے منتقل کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت سے تفتیش کا آغاز کر لیا گیا۔ دوسری جانب پورٹ قاسم روڈ طارق ہوٹل کے قریب فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں میر عمران اور بشیر احمد شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ آپسی جھگڑا کا نتیجہ ہے۔

ادھر بلدیہ سیکٹر 4 بی میڈیکل اسٹور پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی سلیم اختر ولد نظیر کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔