لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری، ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی

Last Updated On 19 May,2019 09:04 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پابندی کے باوجود لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے۔ مغلپورہ میں گلے پر ڈور پھرنے سے آصف نامی نوجوان زخمی ہو گیا۔

مغلپورہ انڈر پاس کے قریب ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل پر سوار نوجوان آصف گر پڑا جس سے اس کی گردن اور ہاتھ پر زخمی آئے۔ آصف امجد کو ریسکیو 1122 نے سروسز ہسپتال منتقل کیا۔

ایس پی سول لائنز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔