کراچی: سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلہ، 1 دہشتگرد ہلاک، 3 ساتھی فرار

Last Updated On 18 May,2019 10:44 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے سپر ہائے وے پر موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 فرار ہوگئے۔

کراچی کا علاقہ سائٹ سپر ہائی وے جہاں چاکر ہوٹل کے قریب گشت پر موجود پولیس موبائل پر دہشتگردوں نے گولیاں برسا دیں۔ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 دہشتگردوں نے فائرنگ کی اور دستی بم سے حملہ کیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 ساتھی فرار ہوگئے۔ واقعے میں 2 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے جبکہ پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔

زخمی اہلکاروں اور دہشتگرد کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ہلاک دہشتگرد کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔