گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی، آئس فروخت کرنے والے گروہ کا کارندہ پکڑا گیا جس سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئی۔
گوجرانوالہ کی نوجوان نسل اور طالبعلموں کو منشیات کی لت میں مبتلا کرنے والے گروہ کا اہم رکن حسن علی گرفتار، ملزم افغانستان کا رہائشی ہے اور وہ عرصہ دراز سے اس گھناونےدھندے میں ملوث ہے۔
سی آئی اے پولیس نے ملزم سے 25 لاکھ روپے مالیت کی آئس اور چرس برآمد کر لی ہے پولیس کے مطابق ملزم نے تعلیمی اداروں کو ٹارگٹ بنا رکھا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی نقل و حرکت اور معمولات پر توجہ رکھیں۔