لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں چھٹی کے روز پولیس نے ون ویلنگ اور پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 52 ملزم گرفتار کر لئے۔
کریک ڈاؤن ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کی ہدایت پر کیا گیا۔ کریک ڈاؤن کے دوران 45 ون ویلرز گرفتار کر لئے گئے جن کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ستائیس مقدمات درج کئے گئے۔
پولیس کے مطابق سول لائنز ڈویژن سے 30، اقبال ٹاؤن سے 8 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 7 ون ویلرز گرفتار کئے گئے۔ اسی طرح پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر مختلف علاقوں سے 7 ملزموں کو دھر لیا گیا۔
کینٹ ڈویژن سے 4 اور سول لائنز ڈویژن سے 3 پتنگ بازوں کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔