کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے دستگیر 15 نمبر میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت 22 سالہ حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ ذاتی دشمنی لگ رہا ہے، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
کراچی کے علاقے دستگیر 15 نمبر میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے نوجوان پر فائر کھول دیا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 22 سالہ حمزہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کئی فائر کئے تاہم حمزہ کو صرف ایک ہی گولی لگی۔ مقتول کار میں سوار تھا جسے اس کا دوست چھوڑنے آیا تھا کہ فائرنگ ہو گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائ طور پر واقعہ ذاتی دشمنی لگ رہا ہے کیونکہ کچھ لوٹا نہیں گیا تاہم مختلف زاویوں سے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔