لاہور: (روزنامہ دنیا) مانگا منڈی کے علاقہ میں نامعلوم کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کانسٹیبل محمد طاہر موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا کہ نامعلوم کار نے ٹکر مار دی جس سے کانسٹیبل موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ کار ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
متوفی محمد طاہر تالاب سرائے کا رہائشی اور اس کی عمر 32 سال تھی، طاہر کو لاہور میں تعینات کیا گیا تھا اور وہ ڈیوٹی کیلئے 7 کلب کی جانب گامزن تھا کہ حادثہ پیش آ گیا۔