فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں بھتہ خور سرگرم، خیابان گارڈن میں بھتہ ادائیگی سے انکار پر ٹھیکیدار کے گھر پر فائرنگ کر دی گئی۔
فیصل آباد کے علاقہ جھمرہ کے بدنام زمانہ افضل ڈھلوں نے محکمہ انہار کے ٹھیکیدار اختر علی سے 6 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔ انکار پر ملزمان نے ٹھیکیدار اختر علی کے گھر پر شدید فائرنگ کی۔
فائرنگ سے گھر کی کھڑکیاں، دروازےاور پورچ میں کھڑی گاڑی تباہ ہو گئی۔ دنیا نیوز کو موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو ڈبل کیبن ڈالہ پر آتے دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج میں ملزمان گھر پر فائرنگ کر کے فرار ہو رہے ہیں، ملت ٹاؤن پولیس تاحال کوئی ملزم نہیں پکڑ سکی۔