ہنگو میں کوچ پر فائرنگ کا مرکزی ملزم 7 ساتھیوں سمیت گرفتار، اسلحہ برآمد

Last Updated On 29 September,2019 12:22 pm

ہنگو: (دنیا نیوز) پولیس نے ہنگو میں کوچ پر فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم کو 7 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزموں کو پشاور میں گزشتہ شب ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے گزشتہ روز ہنگو کے قریب کوچ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مزید ملزمان کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔