لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی 21 سال سنبل پر شوہر نے بدترین تشدد کرتے ہوئے استری سے چہرہ داغ دیا، متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ہاتھ کانپے نہ دل میں رحم آیا، سسرالیے جلاد بن گئے، گرین ٹاؤن کی اکیس سالہ سنبل پر شوہر، ساس اور نندوں کا بدترین تشدد، سفاک شوہر نے استری سے چہرہ داغ دیا۔ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا کہنا ہے کہ اسے انصاف چاہیے۔
ایک اور حوا کی بیٹی سسرالیوں کے تشدد کا شکار، گرین ٹاؤن کی 21سالہ سنبل کو رینالہ خورد میں شوہر، ساس اور نندوں نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تو شوہر نے بھی کم نہ کی اور استری سے بیوی کا چہرہ جلا ڈالا۔
پتوکی پولیس نے تشدد کرنے والے شفقت کے خلاف تاحال مقدمہ درج نہیں کیا، متاثرہ خاتون سنبل کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ بہت ظلم کیا گیا، شوہر اور سسرالی رشتے داروں نے مل کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ مجھے انصاف چاہیے۔
سنبل کی والدہ نے کہا کہ میری بیٹی پر بدترین تشدد کیا گیا، معمولی جھگڑے پر بچی کو ظلم کا نشانہ بنایا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب انصاف دلائیں۔