ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں پر قیمتی کیمرے لگانے کا عمل شروع کیا گیا لیکن فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث چار بار ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود منصوبے کو مکمل نہیں کیا جا سکا۔
ملتان میں سیف سٹی پروجیکٹ کو مکمل کرنے کیلئے 5 ارب روپے درکار ہیں تاہم فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث منسوبے پر جاری کام چار مرتبہ ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود سست روی کا شکار ہے جس سے شہر کی اہم شاہراوں پر لگائے گئے قیمتی سی سی ٹی وی کیمروں کو تاحال فعال نہیں کیا جا سکا جس سے کرائم کی شرح کو کم کرنا پولیس کیلئے مشکل ہو گیا ہے جس پر شہری اور تاجر دونوں ہی پریشان ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فنڈز کی فراہمی میں تعطل سے منصوبے کے تخمینہ لاگت میں بھی کروڑوں روپے کا اضافہ ہو چکا ہے، تاہم اگر حکومت 5 بلین فراہم کر دے تو منصوبے کو جلد مکمل کر کے فعال کر دیں گے۔
سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت اہم شاہراوں پر 3 ہزار کیمرے لگائیں جائیں گے، جن میں سے 500 سے زائد کیمروں کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے۔