قصور: (دنیا نیوز) قصور میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا، پولیس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا.
پولیس کے مطابق لاہور کا رہائشی شوکت اپنے تین دوستوں کے ہمراہ اپنی بہن سے ملنے کے لیے کھارہ گاؤں جارہا تھا کہ راستے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دونوں اطراف سے فائرنگ کر کے شوکت سمیت 3 افراد کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے۔
واردات کے دوران ڈرائیور سلیم شدید زخمی ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او زاہد مروت پولیس پارٹی کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کروایا۔