شیخوپورہ: (دنیا نیوز) شیخوپورہ میں موٹروے پر تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہو گئے۔
مسافر بس کو حادثہ ہرن مینار انٹر چینج کے قریب پیش آیا ہے، زخمی مسافروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس کوہاٹ سے لاہور جا رہی تھی جو ڈرائیور کو نیند آنے پر بے قابو ہو کر الٹ گئی۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔