کراچی: قائد آباد میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا فرار

Last Updated On 15 November,2019 08:32 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی قائد آباد گرین سٹی کے قریب ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک دوسرا موقع سے فرار ہو گیا۔

کراچی کے علاقے قائد آباد میں رات گئے قائد آباد گرین سٹی کے قریب دو مسلح ملزمان نے سڑک پر کھڑے پھل فروش ارشاد علی سے رقم لوٹنے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر گولی چلنے سے ایک ڈکیت موقع پر ہی ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کی تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک پستول دو میگزین اور چھینی گئی رقم برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت عامر حسین کے نام سے کی گئی جو پیشہ ور ڈکیت تھا۔