شیخوپورہ: (دنیا نیوز) شیخوپورہ میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کو زہر دے کر قتل کردیا گیا جس پر لواحقین نے شدید احتجاج کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
شیخوپورہ کے علاقے نشاط ٹاون میں لیڈی ڈاکٹر کے گھر میں کام کرنے والی 14 سالہ ملازمہ زینب کی والدہ نے لیڈی ڈاکٹر کی والدہ سے 60 ہزار روپے ایڈوانس لے رکھے تھے جس کی واپسی کا تقاضا وہ اکثر کرتے رہتے تھے۔
زینب کی والدہ نے ڈیڈ ہاوس میں بتایا کہ ڈاکٹر کی والدہ اور دیگرافراد زینب کو مبینہ طور تشدد کا نشانہ بناتے اور آج اسے زہر دے کرقتل کر دیا۔ سٹی اے ڈویژن پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔