کراچی: کرسٹل اور آئس فروخت کرنیوالے منظم گینگ کا انکشاف، دو لڑکیوں سمیت 9 کارندے سرگرم

Last Updated On 17 November,2019 09:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کرسٹل اور آئس فروخت کرنے والے منظم گینگ کا انکشاف ہوا ہے، پولیس کے مطابق گینگ میں دو لڑکیوں سمیت 9 کارندے سرگرم ہیں۔

شہر قائد میں پولیس نے کرسٹل اور آئس فروخت کرنے والے گینگ کا سرغ لگا لیا۔ پولیس حکام کے مطابق گینگ میں دو لڑکیوں سمیت 9 کارندے سرگرم ہیں، گینگ کے تین کارندے گرفتار ہوچکے ہیں۔ عمر نامی لڑکا گینگ کو چلا رہا ہے، میربلوچ نامی شخص گینگ کو کوئٹہ سے کرسٹل اور آئس فراہم کرتا ہے۔ پولیس نے گینگ کے حوالے سے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔