کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل میں ملوث 5 پولیس اہلکاروں کی ضمانت مسترد کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں نقیب اللہ قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پولیس اہلکار محمد انار،فیصل اور خضر حیات سمیت پانچ ملزمان کی ضمانت مسترد کردی۔
سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار اور تین گواہوں کو بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ کیس کی سماعت 23 جون تک ملتوی کردی گئی۔۔