پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں پولیس نے کارروائی کے دوران دیسی شراب کی فیکٹری سیل کر دی اور دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ بھانہ ماڑی کے علاقے میں کارروائی کی گئی جس کے دوران اندرون شہر رہائشی علاقے میں شراب کی فیکٹری سیل کی گئی، شراب کی فیکٹری کرائے کے مکان میں قائم کی گئی تھی۔
کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، فیکٹری سے 252 لیٹرشراب، 27 بوتل پیک شدہ شراب، 3 کلوگرام چرس اور سینکڑوں خالی بوتلیں برآمد ہوئیں، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔