کراچی: ڈاکو 9 بیل اور 3 بکرے اسلحے کے زور پر چھین کر لے گئے

Last Updated On 10 July,2020 04:49 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گلشن معمار میں قربانی کے جانوروں پر ڈاکو ہاتھ صاف کر گئے۔9 بیل اور 3 بکرے اسلحے کے زور پر چھین کر لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ ملزموں نے اسلحے کے زور پر سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنایا اور مزاحمت کرنے پر زدوکوب بھی کیا۔

ملزموں نے 2 گاڑیوں میں 9 بیل اور 3 بکرے 10 سے 12 ڈکیت 2 گاڑیوں میں لیکر فرار ہوگئے۔ ملزمان کی تلاش میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کردیا تاہم ابتک کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔