کراچی: (دنیا نیوز) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف آئندہ سماعت پر پولیس افسران پر حملے، قتل اور اغواء سمیت 8 مقدمات کی فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے، ملزم کو مقدمات کی نقول فراہم کر دی گئیں۔
عزیربلوچ کیخلاف تھانہ لیاری، چاکیواڑہ، کلاکوٹ میں درج کیسز کی سماعت ہوئی، ملزم کو سخت سکیورٹی میں چہرہ ڈھانپ کر اور ہاتھوں میں ہتھکڑی لگا کر پیش کیا گیا، عدالت کے حکم پر ملزم کے خلاف درج مزید 8 مقدمات کی نقول فراہم کر دی گئیں جس کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔
ملزم کو پیشی کے بعد سینٹرل جیل اے ٹی سی واپس لے جایا گیا، اس موقع پر رینجرز کی بھاری نفری تعینات تھی۔ عذیر بلوچ کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں مجموعی طور پر 59 مقدمات درج ہیں جن پر سماعت جاری ہے۔