ایبٹ آباد: ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے کا شوق طالبعلم کی جان لے گیا

Last Updated On 10 July,2020 04:54 pm

ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے کے شوق نے ایک اور طالب علم کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے باگن کے رہائشی طالبعلم عبد الصمد پسٹل ہاتھ میں لے کر ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس دوران چل گئی جس کے بعد وہ طالبعلم موقع پر ہی چل بسا۔

پولیس نے لاش قبضے میں لے لی جس کے بعد پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔