لاہور: (دنیا نیوز) انٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے ایمپریس روڈ لاہور کے علاقے میں واقع کارگو آفس کے مشتبہ پارسل میں سے ہیروئن برآمد کر لی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ برآمد ہونے والی منشیات کی مقدار 195 گرام ہے۔ سمگلروں نے منشیات کو بڑی مہارت کے ساتھ خواتین کے جوتوں میں چھپایا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ پارسل محمد آفتاب ولد ظفر اقبال جو کہ فیصل آباد کا رہائشی ہے کی جانب سے کینیڈا میں جاوید احمد کے لئے بک کیا گیا تھا۔