غیر قانونی جنگلی جانور رکھنے پر شہری کو 15 ہزار جرمانے کی سزا

Published On 28 August,2020 01:10 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) عدالت نے غیر قانونی جنگلی جانور رکھنے پر شہری کو 15 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شیروں اور اژدھوں کے ساتھ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا شہری کو مہنگا پڑ گیا، محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے شہری بلال کے فارم ہاؤس سے 27 جانور برآمد کئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی نے محکمہ وائلڈ لائف کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے تمام جانور ابتدائی طور پروائلڈ لائف کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ وائلڈ لائف نے 1 شیر، 2 اژدھے ، 3 لومڑیاں، 1لگڑ بگڑ ، 2 بندر، 1 خرگوش، 2 چیل، 8 سفید چوہے، 5 نیولے اور 2 بلیاں قبضے میں لے لیں۔