کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کراچی جانے والی چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔
اے ایس پی سریاب قاضی علی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتےہوئے بتایاکہ سریاب سرکل پولیس نےخٖفیہ اطلاع پر کراچی جانےوالی ایک گاڑی پر چھاپہ مارکر اس کےخٖفیہ خانوں سے4 من چرس برآمد کرلی۔
پولیس نےایک ملزم نعمت اللہ کو بھی گرفتار کرلیاہےجو افغان باشندہ ہے۔
اے ایس پی نے بتایاکہ ملزم کےدوساتھی عبدالواسیع اور احسان اللہ سندھی پولیس ڈاج دےکرفرارہوگئےہیں جن کوجلد گرفتارکرلیاجائےگا۔
انہوں نےکہاکہ پکڑی جانےوالی چرس ضلع قلعہ عبداللہ کےعلاقے گلستان سےکراچی اسمگل کی جارہی تھی جس کی بین الاقوامی منڈی میں مالیت لاکھوں روپے ہے۔
انہوں نےعوام سے اپیل کی کہ وہ منشیات کے خاتمے کےلئےپولیس کےساتھ تعاون کریں ۔