پسنی: (دنیا نیوز) پاکستان کوسٹ گارڈز اور پاک آرمی نے پسنی میں مشترکہ کارروائی کے دوران منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز اور پاکستان آرمی نے پسنی کے مختلف علاقوں میں جوائنٹ ٹیمیں تشکیل دی۔ پہاڑوں میں چھپائی گئی منشیات میں101کلو گرام کرسٹل اور 2700 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کی گئیں۔
منشیات کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں 17 ارب روپے سے زائد تھی۔ ڈی جی کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔