لاہور:(روزنامہ دنیا) لڑکی کےنکاح پر نکاح کرنے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے ملزموں کی درخواست ضمانت خارج کر دی، ورثاکی لڑکی کو چھیننے کی کوشش پر سکیورٹی نے لڑکی کو تحویل میں لے لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ملزم بلال سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لڑکی نے پہلے 27 دسمبر2018کو نکاح کیا۔ پہلے نکاح کی موجودگی میں یکم اگست 2020 کو بلال سے دوسرا نکاح کر لیا۔ بلال سمیت چار ملزموں کے خلاف تھانہ لنڈیانوالہ جڑانوالہ میں مقدمہ درج کرایا گیا۔ لڑکی نے اپنے بیان میں کہا اپنی مرضی سے شادی کی، نکاح پر نکاح کا الزام بے بنیاد ہے۔