کراچی: پولیس وین پر حملے میں ملوث ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

Published On 07 May,2021 04:25 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاون سے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیاگیا،ملزم محمد عمران چکراگوٹھ میں پولیس وین پر حملے میں ملوث ہے۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی عارف عزیز کے مطابق ملزم کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم میں ظہیر فنٹر ، کاشف چیتا اور فہیم مٹکے والا شامل ہیں، ملزم نے اپنےساتھیوں کیساتھ ملکر چکرا گوٹھ میں پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں وین میں موجود پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ پی این ٹی کالونی کورنگی میں بھی اندھا دھند فائرنگ کی جس سے چار افراد جاں بحق ہوئے تھے،ملزم نے رحمان ٹاون کورنگی کے قریب ساتھیوں کیساتھ ملکر کو ڈاکٹر کو قتل کیاتھا۔

ملزم سے اس سے قبل بھی کراچی کے مختلف تھانہ جات سے گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے،ملزم نے قتل،اقدام قتل،جلاو گھیراو اور بھتہ خوری کرنے کا بھی اعتراف کیا۔