کراچی: شاہ لطیف ٹاون میں پولیس مقابلہ، ایک زخمی سمیت تین ڈاکو گرفتار

Published On 30 May,2021 12:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد زخمی سمیت تین ملزمان گرفتار کرلیےگئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق شاہ لطیف میں پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم زخمی ہوا، زخمی ڈاکو امیر اللہ خان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، گرفتار ڈاکوؤں کا گروہ شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہا تھا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز، لوٹی گئی رقم اور دیگر اشیاء برآمد کیں، گرفتار ملزمان کا گروہ نیشنل ہائی وے اور اطراف کے علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تھا، گرفتار ملزمان میں امیر اللہ، احمداللہ اور نور زاہد شامل ہیں۔
 

Advertisement