کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا نیٹ ورک بے نقاب، 3دہشتگرد گرفتار

Published On 28 May,2021 04:12 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کاؤنٹر ٹیرر ازم (سی ٹی ڈی) نے لانڈھی ریلوے سٹیشن کے قریب بڑی کارروائی کر کے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) لندن کا اندرون سندھ میں دہشتگردی کیلئے بنایا جانے والا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا۔ 3دہشتگرد گرد گرفتار کر لیے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق حیدرآباد اور کراچی سے تعلق رکھنے والے 3دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان سے ایک کلاشنکوف، نائن ایم ایم پستول، 30 بورپستول، دستی بم اور راونڈز برآمد ہوئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتارملزم نعیم احمدایم کیوایم لندن حیدرآباد کا سینیئر کارکن اور سندھ آرگنائزنگ کمیٹی کا جوائنٹ انچارج ہے۔ ملزم نے قیادت کے حکم پر مخالفین کے قتل اور دہشتگردی کیلئے 6رکنی گروہ بنایا جس میں خفیہ ایجنسی را سے عسکری تربیت یافتہ کارکنان دہشتگردشامل ہیں۔

ملزم نعیم دہشت گردی، ڈکیتی، جلاؤ گھیراؤ، پولیس قتل، بم دھماکوں میں گرفتار ہوچکا ہے۔ گرفتار ملزم عمران ایم کیوایم لندن حیدرآباد کا سابقہ سیکٹرانچارج اور یوسی چیئرمین رہ چکا ہے جبکہ گرفتارملزم علیم الدین اے پی ایم ایس او کراچی کا کارکن اور را سے تربیت یافتہ ہے۔

ملزم پولیس اہلکاروں کو شہیدکرنے اور دیگر مقدمات میں جیل جا چکا ہے، حیدرآباد کے دہشتگردوں نے ساوتھ افریقا سے ہدایات ملنے پرگروپ بنانے اور اسلحہ،ایمونیشن ،ہینڈ گرینیڈ کراچی لانے کا اعتراف کیا ہے۔ ایم کیوایم لندن کے بعض رہنماوں سے تفتیش کئے جانے کا امکان ہے۔
 

Advertisement